8۔ موہنجو داڑو
موہنجو داڑو، سندھ میں آثار قدیمہ کا ایک عجوبہ، کانسی کے دور کا ہے، جو دنیا کی قدیم ترین شہری بستیوں میں سے ایک کی نمائش کرتا ہے۔ اس کی اہمیت وادی سندھ کی قدیم تہذیب کی تعمیراتی خوبیوں کو محفوظ رکھنے میں مضمر ہے، جس سے زائرین وقت کے ساتھ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور شہری زندگی کی بنیادوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
(موہن جو دڑو کے داخلی دروازے کی تصویر گوگل سے لی گئی ہے)
موہن
جو دڑو وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا ایک مرکز تھا۔ یہ لاڑکانہ سے بیس کلومیٹر دور اور سکھر سے 80 کلومیٹر
جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ وادی، وادی سندھ کی تہذیب کے ایک اور اہم مرکز ہڑپہ صوبہ پنجاب سے 686 میل دور ہے۔ یہ شہر 2600 قبل مسیح موجود تھا اور 1700 قبل مسیح میں نامعلوم
وجوہات کی بنا پر ختم ہو گیا۔ تاہم ماہرین کے خیال میں دریائے سندھ کے رخ کی تبدیلی، سیلاب، بیرونی حملہ آور یا
زلزلہ اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اسے قدیم مصر اور بین النہرین کی تہذیبوں کا ہم عصر سمجھا جاتا ہے۔ 1980ء میں یونیسکو نے اسے یونیسکو عالمی
ثقافتی ورثہ قرار دیا۔ موہن جو دڑو کا عمومی پلان ہڑپہ جیسا
ہی تھا۔ شہر کے مغرب میں قلعہ ہے۔ شہر کی گلیوں کی ترتیب و مکانات اور اناج گھر سب
ہڑپہ جیسے ہیں۔ البتہ یہاں کی منفرد اور سب سے نمایاں چیز بڑا اشنان گھر ہے۔ بڑا
غسل خانہ، بڑی باؤلی یا عظیم حمام۔ یہ ایک بڑی سی عمارت ہے۔ جس کے وسط میں ایک بڑا سا تالاب ہے۔ یہ
تالاب شمالاً جنوباً 39 فٹ لمبا اور شرقاً غرباً 23 فٹ چوڑا اور آٹھ فٹ گہرا ہے۔
شمال اور جنوب دونوں سمت سے اینٹوں کے زینے اندر اترتے تھے۔ جن پر لکڑی کے تختے
چپکا دیے گئے تھے۔ تالاب کی چار دیواری کی بیرونی سمت پر بھی لک ( بچومن ) کا لیپ
کیا گیا ہے۔ لک ہائیڈرو کاربن کا قدرتی طور پر نکلنے والا مادہ ہے اور فطرت میں
مختلف حالات میں دستیاب ہے۔ لک کے لیپ سے تالاب میں سے پانی کے رسنے کا سد باب کیا
گیا ہے۔ اسی طرح موہنجودڑو دریائے سندھ کے اندر ایک جزیرہ نما خشکی پر واقع تھا۔ اس کے ایک طرف دریائے سندھ تھا اور دوسری طرح دریائے سندھ سے نکلنے والا نالہ (جسے نارا کہتے ہیں) بہتا
تھا۔ یہ آگے جا کر واپس دریا میں مل جاتا تھا۔ اسی لیے شہر کی حفاظت کے لیے ایک
میل لمبا حفاظتی بند باندھا گیا تھا۔ موہنجودڑو میں بار بار سیلاب کی تباہ کاریوں
کا ثبوت ملتا ہے۔ سیلاب کی لائی ہوئی گار سے اس شہر کی سطح اردگرد کی زمین سے تیس
فٹ بلند ہو گئی۔
No comments:
Post a Comment