Search This Blog

Wednesday, April 29, 2026

باہر نہیں ، سب اندر ہے

(اپنی ذاتی البم سے لی گئی تصویر)

اندھیرا  ہو یا  اُجالا،مثبت ہو یا  منفی، نیکی ہویا  بدی  سب کچھ ہمارے دماغ کے اندر ہے ، یعنی ہماری اپنی سوچ ہے ، باہر تو کچھ نہیں کیونکہ باہر وہ سب کچھ ہے جو سب کے لئے ایک جیسا ہے، ہمارے لئے  کوئی مخصوص شے نہیں ہے ، ہم اپنی سوچ کے مطابق  ہر شے کواپنی  مرضی کی پسندیدہ  شے کے مطابق ڈھال لیتے  ہیں ، وہ کوئی آفاقی حقیقت نہیں ہوتی جیسے چائے میں چینی  ہو یا نہ ہو، ہو تو کتنی ہو اور کتنی نہ ہو یہ کسی کتاب میں نہیں لکھا اور اگر لکھا ہے تو وہ لکھنے والے کی منشاء کے مطابق ہے نہ کہ میری سوچ کے مطابق، لہٰذا باہر والے کا مشورہ میری سوچ نہیں تو گویا میری اپنی سوچ  ہی اصل  حقیقت ہے۔اگر ہم اپنے آپ کو پانی کی مانند بنا لیں تو بڑے سے بڑا پتھر بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا آگے بڑھنے سے۔ہمارے دماغ کے اندر کا شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے جو کسی بھی شے، فرد یا ماحول کو ہمارا دشمن بنا کر ہمارے سامنے پیش کرتا ہے اور اگر اس کی مان لیں تو وہ شے، فرد یا ماحول ہمیں کبھی بھی اچھا نہ لگے، شیطان کی نہ سنیں تو ہم کسی بھی شے کو اچھا سمجھنے لگیں گے  اور یوں ہماری کسی سے عداوت یا دشمنی نہ ہوگی۔یہ تصوراس بات پر زور دیتا ہے کہ اندرونی انتشار — خوف، شک، انا اور لالچ — کسی بھی بیرونی طاقت سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے۔ ایک بے قابو ذہن ایک "خاموش قاتل" کے طور پر کام کرتا ہے، جو اندر سے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرتا ہے، جب کہ تربیت یافتہ ذہن ایک اتحادی کے طور پر کام کرتا ہے۔اندرونی دشمن کی نوعیت: بے لگام خیالات، جیسے اضطراب، تاخیر، اور خود شک، لوگوں کو موقع یا ہنر کی کمی سے زیادہ روکتے ہیں۔ یہ "اندر کی آواز" ہے جو  آگے بڑھنے کے خلاف  بحث کرتی ہے۔گمراہ شدہ بیرونی فوکس: لوگ اکثر حالات، لوگوں یا جگہوں کو اپنی تکلیف کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، پھر بھی یہ بیرونی قوتیں کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں اگر کوئی اندرونی کمزوری (جیسے انا یا ناراضگی) نہ ہو جس کا وہ فائدہ اٹھاسکیں۔علاج خود مختاری ہے: ذہن کو تبدیل کرنے کے لیے ذہن سازی، خود آگاہی، اور خود نظم و ضبط کو فروغ دینا ضروری ہے۔مقصد اندرونی امن ہے: مقصد یہ ہے کہ ایک خادم بننے سے کسی کے جذباتی خیالات کی طرف منتقل ہو کر اپنے ادراک کا مالک بن جائے۔ جیسا کہ کہاوت ہے، "اپنے دماغ میں مہارت حاصل کرو، اور تم اپنے سب سے بڑے مخالف کو فتح کرلو گے۔"’’اگر اندر کوئی دشمن نہ ہو تو باہر کا دشمن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘‘۔

افسوس آج انسان اس مقام پر پہنچ گیا جہاں نئی نسل مکمل طور پر  مصنوعی ذہانت جیسے   سِری ، میٹا، چیٹ جی پی ٹی وغیرہ کا سہارا لے کر اپنے دماغ اور اپنی سوچ کو نہ ہونے کے برابر استعمال کرکے اس کو ناکارہ بنا رہی ہے۔سوچنے کا مقام ہے کہ انسان نے ہی تو مصنوعی ذہانت کی تما م ایپلیکیشنز  بنائی ہیں ۔4 ستمبر 1927 کو بوسٹن میں پیدا ہونے والے میکارتھی نے اسٹینفورڈ  یونیورسٹی میں زیادہ وقت گزارا اور 1955 میں کمپیوٹر لینگوئیج پروگرامنگ ایجاد کرکے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کی بنیاد ڈالی لیکن ہماری نسل نے اس کو  نہایت ضرورت کے علاوہ زیادہ استعمال نہیں کیا جیسا کہ اب اکیسویں صدی کی نسلیں مکمل طور پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی محتاج ہو گئی ہیں۔

 


 

No comments:

Post a Comment

Archive