Search This Blog

Thursday, May 21, 2026

گھڑی اور وقت میں کیا فرق ہے؟

وقت کی لکیر پر کھڑا ہوں جہاں سے ساری دنیا کا وقت طے ہوتا ہے(

عین ماں کی طرح گھڑی ہماری ہر وقت نگرانی کرتی ہے، صبح سویرے نیند سے اٹھاکر متعلقہ عبادات سے لے کر ہلکی پھلکی ورزش کے بعد نہانا اور ناشتہ کرکے اسکول یا اپنے اپنے کاروبار پر جانے کے بارے میں ایک ایک منٹ کی اطلاع بہم پہنچانے کے لئے ہمیشہ ایسی جگہہ کھڑی رہتی ہے جہاں سے پورا گھر نظر آئے اور گھر کے ہر فرد پر نظر رہے۔چند منٹوں کے لئے ساکت ہو جائے تو ساری روٹین درہم برہم ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی جانب دیکھ کر ہر کام کرنے کی عادت اس قدر پکی ہو جاتی ہے کہ اگر  اس (گھڑی )کی جگہہ تبدیل ہو جائے  تو  گھر کے ہر فرد کی گردن اسی جانب مڑتی ہے جہاں اس کا پہلا مقام ہؤاکرتا تھا۔گھڑی کا الارم  ماں کے غصے کی علامت کے ساتھ ساتھ پیار بھرا رویہ بھی ہے کیونکہ ریپیٹ الارم موڈ میں وہ کہتی رہتی ہے  کہ اب تو اٹھ جاؤ بہت دیر ہو گئی، بالآخر بار بار کی الارم کی آواز سے گھر کا باپ (وقت) ڈسٹرب ہو تا ہے اور ایک ہی  ڈنکے کی چوٹ پر  اپنی غصے بھری ڈھار سے سب کو جگا دیتا ہے، یہیں سے وقت (باپ) کا  اچھا برا سکھانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ہر ماں ( گھڑی ) کی  لاڈ بھری نگرانی مرتے دم تک جاری رہتی ہے جب کہ وقت کا سبق موقع کی مناسبت سے سب کو سکھاتا چلا جاتا ہے۔ماں کی ممتا سے ہم میں سے کچھ بچے سدھرے رہتے ہیں جبکہ کچھ بگڑ جاتے ہیں لیکن  وقت میں جانبداری کا عنصر نہیں ہوتا ، وہ اچھے عمل کا اچھا نتیجہ اور بد اعمالی کا سزا کی صورت میں ہی دیتا ہے ، ناانصافی کا لفط اس کی ڈکشنری میں نہیں ہوتا۔اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ  ماں یا باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کے نہ ہونے سےبندہ لاوارث ہو جاتا ہے بلکہ تخلیق کار دونوں کی ذمہ داری مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔اس کے بعد جو نتیجہ نکلتا ہے  وہ غیب کے علم کی مانند کوئی نہیں جانتا  ۔وقت ایک قدرتی اور سائنسی حقیقت (طبعی دورانیہ) ہے جو واقعات کی ترتیب اور ان کے درمیان وقفے کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ گھڑی انسان کی بنائی ہوئی ایک مشین یا آلہ ہے جو اس وقت کی پیمائش کرنے، اسے دکھانے اور گننے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔وقت: وہ حقیقت ہے جو گزر رہی ہے (جیسے صبح، دوپہر، گھنٹے، سیکنڈ)۔گھڑی: وہ پیمانہ ہے جو اس گزرتے ہوئے وقت کو ناپ کر ہمیں دکھاتی ہے (جیسے دیوار پر لگی گھڑی یا ہاتھ کی گھڑی)۔گھڑی ایک مادی شے ہے جب کہ وقت ایک کائناتی دورانیہ ہے۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Archive