یہ بلاگ تلاش کریںMusarratsyed Ali

جمعرات، 23 فروری، 2023

بد ترین ہجرتِ آزادی

تاریخ کی بد ترین ہجرت نے جہاں لاکھوں لوگوں کو مار ڈالا وہیں ہزاروں عزیزوں اور دوستوں کو عمر بھر کی جدائی کے غم سے دو چار بھی کیا۔ تصویر میں داہنے ہاتھ پر سید عترت علی (میرے والد صاحب مرحوم)، ان کے برابر میں سید محمد نفیس (میری والدہ کے ماموں مرحوم) مع اپنی زوجہ و بچوں کے تاج محل آگرہ کے سامنے بیٹھے اپنی زندگی کی سب سے تکلیف دہ یادگار کو محفوظ کرنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہیں


حکومتِ ہندوستان کے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے
 اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باعث محض چار بار ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان اپائے والد صاحب۔ تب میں نے دونوں پکے دوستوں کو گپ شپ کرتے اور قہقے لگاتے دیکھا۔ نفیس صاحب واہ سیمنٹ فیکٹری میں اعلیٰ عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے ریٹائرمنٹ تک کیونکہ انگریز سرکار ان کو اپنے ساتھ ہندوستان سے لائی اور میرٹ پر ہی ملازمت جاری رکھوائی۔ 
الحمدللہ دونوں دوستوں نے جدائی بھی ہمت و حوصلے سے نبھائی اگرچہ خمیازہ اولادیں آج تک بھگت رہی ہیں آزادی حاصل کرنے کا 😥

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

A Historical Day 9 May 2023

  :مئی 9،  2023  کے حوالے سے چند گذارشات   فطرت کے اصولوں سے ہٹ کر کچھ کرنا اتنا آسان بھی نہیں اور اگر کوئی ایسا کرنے کی جراؑت کرے تو اس کا ...