Thursday, October 3, 2024

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کورس ٹوکیو جاپان 1973

 

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت کے مطابق کمپیوٹر کی تعریف یوں ہے:

کمپیوٹر؛ ایک برقیاتی آلہ جو حساب کے سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلے، مقررہ اور پروگرامی ہدایات کے مطابق ،آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا ہے یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔

(سرٹیفیکیٹ  کی تصویر میری ذاتی البم سے لی گئی ہے)

کمپیوٹر  ایسی مشین ہے جو حساب لگائے، شمار کرے، تخمینہ کرےیا  گنتی کرے۔عام بول چال اور تحریر میں اسے کمپیوٹر ہی لکھا اور بولا جاتاہے۔ یہ ایک برقیاتی آلہ ہے جو حساب کے سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلےمقررہ اور مہیا کی گئی ہدایات کے مطابق آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا ہے یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔ آج کی زندگی میں کمپیوٹر کی حیثیت عمومی مقاصد میں استعمال ہونے والے ایک ایسے پرزہ (tool) کی ہے جو بنیادی طور پر ایک خرد عملیہ(microprocessor) پر انحصار کرتا ہے۔ یہاں عمومی مقاصد سے مراد کمپیوٹر کے شعبہ زندگی کے مختلف آلات میں استعمال سے ہے، کیونکہ آج کمپیوٹر نہ صرف ایک ذاتی کمپیوٹر (PC) میں بلکہ گھریلو بجلی کے آلات اور صنعتی اور دفتری مقامات سمیت ہر جگہ پائے جانے والے آلات میں کسی نہ کسی طور پر موجود ہوتا ہے۔

میں نہایت خوش قسمت ہوں کہ  1973 میں مجھے ٹوکیو جاپان سے کمپیوٹرٹیکنالوجی میں  ایک کورس کرنے کا موقع ملا جس کے حصول سے میں پاکستان کا پہلا شخص ہؤا جس نے کمپیوٹر کے بارے میں پڑھا، عملی تربیت حاصل کی اور واپس اپنے ملک آکر نہ صرف پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز میں منیجر لیول کے لوگوں کو پڑھایا بلکہ جاپان سے حاصل کردہ سرٹیفیکیٹ  اپنی ملازمت کی  پرسنل فائل میں بھی لگوایا کیونکہ جاپان کا  پورا دورہ میرا  ذاتی تھا جس میں ادارے سے اپنی ذاتی چھٹی لی اور تمام خرچہ کینن کمپنی  پاکستان نے برداشت کیا جہاں میں پی آئی اے کے کام کے اوقات کے بعد رضاکارانہ طور سے فیلڈ انجینئیر کی حیثیت سے  کام کیا کرتا تھا۔  



No comments:

Post a Comment