Search This Blog

Thursday, February 20, 2025

پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات

 

1. فیری میڈوز

فیری میڈو پاکستان میں موجود ایک انتہائی پرکشش سیاحتی میدان کا نام ہےیہ گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر میں واقع ہے اور پاکستان کی دوسری اور دنیا کی نویں بلند ترین پہاڑی چوٹی نانگا پربت کے عین دامن میں ہونے کی وجہ سے یہ سیاحوں کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔سردیوں میں یہ میدان مسلسل کئی فٹ گہری برف میں گھرا رہتا ہے لیکن گرمی کے موسم میں یہ جگہ دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔ صنوبر اور دیودار کے درختوں کے ساتھ ہزاروں اقسام کے جنگلی پھول اور ان کے پس منظر میں برف سے ڈھکی نانگا پربت کی چوٹی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنے دامن میں کھینچ لاتی ہے۔(منقول ویکیپیڈیا)

(میری بیٹی تزئین کی البم سے لی گئی  فیری میڈوز کی تصویر)

سر سبز گھاس سے مزین میدانوں، ہزار ہا رنگ کے پھولوں، شفاف پانی کی ندیوںاور گھنے دیودار کے جنگلات پر مشتمل ایک خطے کو اگر پریاں اپنا مسکن بنا لیں تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں!مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پریوں نے ہمالیہ کے اس حسین ترین خطے کو اپنی جنت کے طور پر چن رکھا ہے ۔ ادبی ذوق والے انسانوںنے بھی یہاں کے قدرتی حسن سے متاثر ہو کراس توجیہہ کو تسلیم کیا اور بالآخر یہ خوبصورت ترین جگہ’ فیری میڈوز’ یعنی ‘پریوں کی چراگاہوں’ کے نام سے تمام دنیا میں شہرت اختیار کر گئی۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جادوئی حسن تو شاید دنیا کے کسی اور مقام پر بھی مل جائے لیکن استشناءجو اس وادی کو حاصل ہے وہ اس خوبصورت، سرسبز و شاداب وادی کے سرے پر موجود اس پہاڑ کی وجہ سے ہے جو دنیا کے انتہائی مشہور و معروف پہاڑوں میں سے ایک ہے۔نانگا پربت برفانی چوٹیوںکا ایک سلسلہ ہے جو ایک نصف دائرے کی شکل میں فیری میڈوز کودواطراف سے گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ ‘ نانگا پربت’ کو جب فیری میڈوز سے دیکھا جائے تو یہ جگہ بالحقیقت دماغوں کو تسخیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سفید برف پوش چوٹیوںمیں گھرا ہوا، تما م دن برف کی ٹھنڈک ،تازہ ہواں اورمعطر فضاں سے لبریز ایک جنت نظیر وادی میں کسی ٹھنڈے پانی کے چشمے کے کنارے بیٹھ کر انسان کی کیفیات کیا ہو سکتی ہیں، ہر شخص اپنے مزاج کے مطابق اس کا اندازہ بآسانی لگاسکتاہے۔فیری میڈوز کی اوسط بلندی 3600میٹر ہے اور جغرافیائی لحاظ سے یہ کوہ ہمالیہ کے انتہائی مغربی کنارے پر واقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے 540کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ قراقرم پر واقع ‘رائی کوٹ’ فیری میڈوز کے لئے پختہ سڑک کا آخری سٹاپ ہے۔ رائی کوٹ، دریائے سندھ پرتعمیر کےے گئے ایک بڑے پل کی وجہ سے بھی مشہور ہے اور چلاس یا دیامر ڈسٹرکٹ کی حدود میں واقع ہے۔ رائی کوٹ سے پرائیویٹ جیپ آپ کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں 2900میٹر کی بلندی پر واقع ایک گاں ‘تتو’ تک پہنچائے گی۔(منقول پاکستان ہائی لینڈز)



No comments:

Post a Comment

Archive