Search This Blog

Friday, August 9, 2024

اُدھر" تم" "اِدھر" ہم"

اُدھر بنگلہ دیش میں  پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے  8 اگست 2024 کو صبح 11 بجے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا تو اِدھر ارشد ندیم نے رات 11 بجے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ۔ 

  

پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس  تاریخ پیدائش 28 جون، 1940ء بنگلہ دیش کے مسلمان بنکار ہیں۔ وہ انتہائی غریب لوگوں کو جو عام بنکاری نظام سے قرضہ لینے کے اہل نہیں کو چھوٹے قرضے دینے کے نظام کے بانی ہیں۔بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس نے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سےاگست 08,       2024  صبح 11 بجے حلف اٹھا لیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد گزشتہ ہفتے 15 سال سے حکومت پر براجمان شیخ حسینہ واجد عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ مظاہرے طلبہ رہنماؤں کی قیادت میں ہوئے جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اور  پاکستان کے وقت کے مطابق  اگست 08,       2024  رات 11 بجے      پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا تین دہائیوں سے جاری انتظار بھی بالاخر ختم ہو گیا ہے۔

ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

جمعرات کی شب سٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والے فائنل مقابلے میں ارشد کی پہلی تھرو فاؤل قرار دی گئی تاہم دوسری تھرو نے 2008 میں قائم کیا گیا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔

ایسے مواقع پر  ہم قران  کی

سورۃ آل عمران  قُلِ اللّـٰـهُـمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُۖ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْـرُ ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (26)

(تو کہہ اے اللہ، بادشاہی کے مالک! جسے تو چاہتا ہے سلطنت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے سلطنت چھین لیتا ہے، جسے تو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے تو چاہے ذلیل کرتا ہے، سب خوبی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔)

کا ضرور  حوالہ دے کر نہایت فخریہ انداز میں عزت ملنے والے فرد  یا اشخاص کی تعریف کرتے ہیں لیکن افسوس اللہ کی کسی بھی آیت پر عمل کرنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتے۔

"اللہ تعالیٰ ہمیں قران پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے"

 

 


No comments:

Post a Comment

Archive