Search This Blog

Wednesday, April 23, 2025

ایک سفر ایک تجربہ

13۔ کراچی سے بلیگناک براستہ پیرس

جون 1980 میں ائیر ایکوئپمنٹ  کمپنی میں ائر بس کی رفتار کو آٹومیٹک طریقے سے کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر کی ٹریننگ تھی۔ ائیر ایکوئپمنٹ  ایئربس کے پرزے بنانے والی کمپنی ہے، بلیگناک فرانس میں واقع ہے  ۔ Blagnac جنوب مغربی فرانس میں Haute-Garonne ڈیپارٹمنٹ میں ایک کمیون ہے۔ شہر ایوی ایشن میوزیم ایروسکوپیا کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ طولوس شہر کا تیسرا سب سے بڑا مضافاتی علاقہ ہے، حالانکہ ایک علیحدہ کونسل کے زیر انتظام ہے، اور شمال مغرب کی جانب اس سے متصل ہے۔ یہ Toulouse Métropole کا رکن ہے۔

(پی آئی اے کا پہلا ائربس طیارہ 1980 میں ٹیسٹ فلائٹ کے لئے تیار)
   

 م 1980 میں پی آئی اے  نے  دس    ائیر بس A300B4-200 آرڈر کئے تھے جو 2005 میں میرے ساتھ ہی ریٹائر ہوئے۔جون میں پہلا جہاز تیار ہؤا تو اس کی ٹیسٹ فلائٹ  کے لئے ہمیں بھی  دعوت    ملی کیونکہ ہم وہیں ٹریننگ پر موجود تھے۔ اس سفر کا سب سے اہم و دلچسپ تجربہ یہی تھا کہ نئے  ائر بس جہاز میں ایک گھنٹے کی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران کاک پٹ میں بیٹھ  کر سفر کرنے کو ملا۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایسا ہوگا۔ ایک عجیب سی کیفیت تھی کہ بالکل نیا جہاز بنا ہے اور پہلی مرتبہ ہوا میں پرواز کرے گا۔ ایک   خوف جو کہ بے بنیاد نہ تھا لیکن یہ سوچ کر اس کو رَد کرنا پڑ رہا تھا کہ آخر  وہ چار بھی تو انسان ہیں جو ہر نئے جہاز کی ٹیسٹ فلائٹ روزآنہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور سالہا سال سے کر رہے ہیں، اصل میں ان کی تو ملازمت ہی اس نوعیت کی ہے جس میں بنیادی شرط ہی یہ ہے۔بس اس بات سے حوصلہ پکڑا اور بلیگناگ ائر پورٹ سے پرواز کرکے ایک گھنٹے   کا طولوس کے اوپر چکر لگا کر واپس بلیگناگ لینڈ کر گئے۔ بہت عجیب  تجربہ ہؤا جو زندگی کی یاد گار ہے آج تک۔ 

No comments:

Post a Comment

Archive