Search This Blog

Sunday, August 3, 2025

مائیکل جیکسن اور رنگیلا


( ڈاکٹر اشکان پچفورتھ سرجریز سے پہلے اور سرجریرز کے بعد)

1972 میں ایک عظیم پاکستانی فنکار رنگیلاصاحب سے ایک خوبصورت اداکار سید کمال صاحب کے گھر پر ملاقات ہوئی، گفتگو کے دوران جب رنگیلاصاحب سے میں نے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک معمولی سی شکل و صورت عطا کی ہے پھر بھی آپ کو کسی قسم کا احساسِ کمتری نہیں اور آپ نے زندگی کے مختلف میدانوں میں اپنا لوہا منوایا ہے تو جواب میں انھوں نے بڑے اطمینان اور خوش اخلاقی کے ساتھ جواب دیا ”میاں! میری ماں کہتی ہے کہ میرا بیٹا دنیا میں سب سے خوبصورت بچہ ہے اور مجھے اس کی بات پر پورا یقین ہے، باقی آپ یا دیگر لوگ کیا کہتے ہیں مجھے اس کی بالکل پرواہ نہیں“۔ادھر مائیکل جیکسن کے بارے میں پڑھا کہ اس کواس کی ماں سمیت بیشتر لوگوں نے لاکھ یقین دلایا کہ تمہاری صورت بہت مناسب ہے لیکن اس نے مرتے دم تک اپنے اوپر ہی بھروسہ کیا کہ اس کے چہرے پر کوئی شے اچھی نہیں اور اس نے سرجری کروا کروا کر اپنا حلیہ ہی بگاڑ لیا تھا۔بالکل اسی طرح میرے دوست ڈاکٹر اشکان پچفورتھ سے کل رات جب میں پانچ سال بعد ملا تو ذہن کسی طرح قبول کرنے کو تیار نہ تھا کہ یہ وہی ڈاکٹر اشکان پچفورتھ ہے جس نے پانچ سال پہلے ملاقات میں ایک آئی پیڈ مجھے تحفے میں دیاتھا۔مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے پیشگی معذرت کے ساتھ چند سوال کرنے کی اجازت چاہی جسے اس نے بخوشی قبول کیا۔ یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے دوست ڈاکٹر اشکان پچفورتھ نے اب تک جتنی بھی سرجریز کروائی ہیں ان سب سے چہرے پر خوش نما تبدیلی آئی ہے ، وہ دیکھنے میں ایک مختلف شخصیت ضرور لگتے ہیں لیکن مائیکل جیکسن کی مانند خوش شکل سے بد شکل نہیں ہوئے۔باڈی ڈیسمورفک ڈس آرڈر (بی ڈی ڈی) یا باڈی ڈیسمورفیا ایک ذہنی صحت کی حالت ہے جس میں ایک انسان اپنی ظاہری شکل کو اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے پر اپنا تمام وقت صرف کرتا ہے۔کسی بھی عمر کے لوگوں کو BDD ہو سکتا ہے، لیکن یہ نوعمروں اور نوجوان بالغوں میں زیادہ عام ہے۔ یہ مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔BDD ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ بیکار یا خود جنونی ہیں۔تاہم یہ بہت پریشان کن ہو سکتا ہے۔جب ڈاکٹر اشکان پچفورتھ سے پانچ سال قبل ملاقات ہوئی تھی تب مجھے بالکل احساس نہ ہؤا کہ وہ ڈیسمورفیا کا شکار ہے جبکہ وہ 14 سال کی عمر سے اس کیفیت میں مبتلا تھا جس کا اس مرتبہ اس نے انکشاف کیا۔اس نے بتایا کہ 2019 تک اس کے پاس اتنے پیسے نہ تھے کہ وہ اپنے چہرے کی ایک بھی سرجری کرا سکتا لیکن اس کے بعد اس کے کاروبار میں اس قدر برکت ہوئی کہ اس نے اب تک صرف اپنے چہرے کی 6 سرجریز کرا لی ہیں جو ہیں: Rhinoplasty ، گردن تنگ کروانا، داڑھی کی پیوند کاری، اَبرو ٹرانسپلانٹ، ڈمپل سرجری اور گال بڑھانا۔ پورے جسم پر ٹیٹوز، کان و ناک کی چِھدائی اس کے علاوہ ہیں اور ابھی بھی اس کو سمجھ نہیں آرہا کہ اپنی کثیر دولت کا ستعمال کہاں کرے جبکہ دنیا کی مہنگی ترین کاریں بھی اپنی ملکیت میں لے چکا۔ڈاکٹر اشکان پچفورتھ ایک کاروباری آدمی ہے جو ساؤتھ کلف ڈینٹل گروپ کا بانی، مالک اور سی ای او ہے۔وہ ایوارڈ یافتہ ڈینٹسٹ BDS (آنرز) | Scrubs کے خاتمے کا ماہر اور اب مستقبل کی NHS دندان سازی کی تعمیر میں سرکرداں ہے۔

ساؤتھ کلف ڈینٹل گروپ پریکٹس کا ایک گروپ ہے جو سسیکس، کینٹ، ہیمپشائر اور ولٹ شائر کے مریضوں کو NHS اور نجی دیکھ بھال دونوں طرح کی عمومی دانتوں کی خدمات فراہم کرتا ہے۔جہاں دانتوں کے علاج کا پورا سپیکٹرم پیش کیا جاتا ہے، جن میں دانتوں کی سفیدی، امپلانٹس، اینڈوڈونٹکس، پیریڈونٹکس اور سکون پہنچانے والی دوا شامل ہیں۔   


 

No comments:

Post a Comment

Archive