یہ بلاگ تلاش کریںMusarratsyed Ali

جمعہ، 28 جولائی، 2017

عید الکبیر

اسلامی جمہوریہ پاکستان 1947 میں معرضِ وجود میں آیا، لیکن مؤرخ کے لئے یہ عجیب و حیران کن بات ہے کہ اس ملک میں آج پہلی مرتبہ عید الکبیر منائی جا رہی ہے۔ اس سے پیشتر تمام اسلامی ممالک بشمول پاکستان میں  محض دو عیدیں منائی جاتی تھیں۔ عیدالفطر و عید الضُحٰی۔ ایک لحاظ سے ان دونوں کو ملا کر 28 جولائی 2017 کو پہلی بار  پورے ملک میں   چاند کی شرعی روئیت کے بغیرعید الکبیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے کل تک پاکستا ن میں روزے رکھے گئے  جو  15 اپریل  2016 کو شروع ہوئے تھے ، یہ طویل  روزے اسلامی  ارکان میں سے کوئی رکن نہیں ، نہ ہی کسی نئے دین کی ایجاد بلکہ تمام دنیا کی نام نہاد اشرافیہ کے  قبلئہ اوّل  پانامہ سے  انکی غیر قانونی دولت کے بارے میں 
 غیر قانونی طور سے حاصل شدہ معلومات کے انکشاف کے نتیجے میں  وجود میں  آئے۔
جس کے پیچھے  پانامہ  کی ایک مالیاتی خدمات مہیا کرنے والی  کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص "جون ڈو"  کا وہ عظیم انسانی جذبہ تھا  جو ہوتا تو ہر غریب کے دل میں ہے لیکن امیر کے خوف سے وہ اس کا اظہار نہیں کر پاتا۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی اصل وجوہات اور ان کے ثبوت دیکھ کر اس سے برداشت نہ ہو سکا اور 2015 میں  اس نے ایک جرمن اخبار نویس سے رابطہ کرکے  ایک بین القوامی اخبار نویسوں کی کمپنی کے ذریعے اپنے دل کی  بڑہاس نکال لی۔ اس بڑہاس کا نام "پانامہ لیکس" رکھا گیا۔ لگ بھگ اسّی ممالک  اس کی زد میں آئے جن میں پاکستان بھی تھا۔ کئی ممالک کے سربراہوں نے استعفے دئیے، کئی نے صفائیاں لیکن پاکستان کے حکمرانوں نے اس کو سِرے سے ہی ماننے سے انکار کردیا، جس کے خلاف احتجاج، مظاہرے اور دھرنے وغیرہ ہوئے اور بالآخر پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے نوٹس لے لیا ۔ بھرپور انداز سے کیس چلا اور بالآخر آج اس کا فائنل فیصلہ سنایا جانا ہے۔ فیصلہ کچھ بھی ہو ۔ یہ بات طے ہے کہ خالقِ کائنات کے نظام میں دیر ہے اندھیر نہیں اور انسان نہایت بے صبرا ہے۔
"آدمی کو چاہیے وقت سے ڈر کر رہے۔۔۔کون جانے کس گھڑی وقت کا بدلے مزاج"

ہماری زمین کے اوقات اور ہم

  بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہماری زمین ایک سیارہ ہے اور دیگر سیاروں کی مانند خلا میں معلق ہے اس کا محور 23.5  درجے پر جھکا ہؤا ہے ۔ محوری جھکاؤ ک...