یہ بلاگ تلاش کریںMusarratsyed Ali

ہفتہ، 31 دسمبر، 2022

خدا حافظ 2022

خدا حافظ 2022



میری رائے سے اختلاف آپ کو ہو سکتا ہے، میرے سوچنے کے انداز سے آپ کا انداز مختلف ہو سکتا ہے لیکن مسلمہ حقیقت کو نظر انداز کرنا آپ کے لئے بھی اتنا ہی مشکل ہوگا جتنا میرے لئے۔ یعنی اگر میں یہ کہوں کہ  2022  کا سال انسانی اقدار کی مناسبت سے کوئی قابل فخر سال نہیں گزرا۔انسانی اقدار نہایت وسیع مفہوم رکھنے والا صیغہ ہے اور اس میں ٹیکنالوجی کی ترقی کا کوئی مقام نہیں یا یوں کہیں کہ مادیت کا انسانی اقدار سے کوئی رشتہ ہی نہیں بنتا تو  غلط نہ ہوگا۔ انسانی اقدار میں سب سے پہلے اخلاقیات   کا خیال آتا ہے۔ اخلاقیات کے عنوان کے نیچے زندگی کے بے شمار پہلو ہیں جن میں سب سے نمایاں انسانوں کے باہمی تعلقات نظر آتے ہیں اور ان میں بھی اولیں ترجیح ہے ہمارے رشتوں کی کیونکہ اجنبیوں سے بد اخلاقی کے درجات مرتب شدہ ہیں جب کہ خونی رشتوں کے درمیان تعلقات میں خوش اخلاقی اور بد اخلاقی کے درمیان ایک باریک سی لائن ہے جس کی باعث ہمیں نہایت محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی میں اگر اپنے والد صاحب کو سلام نہ کروں تو یہ نہ صرف بد اخلاقیت ہے بلکہ بدتمیزی  میں شمار ہوتا ایک نہایت ہی غیر پسندیدہ عمل ہے۔من حیث المعاشرہ ، من حیث القوم اور من حیث الانسانیت اخلاقی زوال کی پستی صبح شام  چہار سو نظر آتی ہے۔ ہم نے اپنی تیکنالوجیکل ترقی کے ذریعے اس بد اخلاقی کو فروغ دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور آج کا بچہ بچہ باآسانی وہ تمام بد تمیزیاں سیکھ رہا ہے چونکہ بآ سانی  موبائل فون کی شکل میں اس کی ہتھیلی پر تمام  دنیا نمائش کے لئے موجود ہے۔ کسی بڑے سے بڑے ناصح یا ہادی کی بات میں کوئی تاثیر نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی مجھے اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے تو میں اپنی اہمیت اور بڑا پن منوانے کی بیماری کی باعث اس سے بڑی نصیحت کرنے کو ترجیح دینے میں مصروفِ عمل ہوجاتا ہوں۔

کسی کا نام لے کر میں کچھ ثابت کرنا نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی گروپ، قوم یا مملکت کے بارے میں کوئی نشاندہی کر کے اخلاقی پستی کے بیانیہ کو تقویت پہنچانا چاہتا ہوں بلکہ محض اتنا ہی عرض کروں گا کہ 2022 میری 76 سالہ زندگی کا پست ترین سال رہا۔آنے والے سال کے بارے میں خالقِ کائنات کے حضور دعا  ہے کہ ہم انسانوں کو اشرف المخلوقات ہونے کے شرف کو برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

ہماری زمین کے اوقات اور ہم

  بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہماری زمین ایک سیارہ ہے اور دیگر سیاروں کی مانند خلا میں معلق ہے اس کا محور 23.5  درجے پر جھکا ہؤا ہے ۔ محوری جھکاؤ ک...