یہ بلاگ تلاش کریںMusarratsyed Ali

منگل، 7 مارچ، 2023

ہاں میں ہی ہوں بدمعاشیہ

  

!ہاں میں ہی ہوں بدمعاشیہ!

کیونکہ 1955 سے دیکھ رہا ہوں:-

1- جب اشرافیہ کے بنگلے کے آگے سے گزرا تو ایک بہت بڑا خوبصورت سا کُتّا گرجدار آواز میں لوہے کے بڑے سے گیٹ کے اندر سے بھونکا، میں ڈر کے مارے بھاگ کھڑا ہوا۔ 

2- جب اشرافیہ کی ایک بڑی سی کالے رنگ کی کار میرے قریب سے گزر گئی جس کی کھڑکی سے بچہ ہاتھ ہلا رہا تھا لیکن اسکول پہنچ کر وہ کہیں دکھائی نہ دیا کیونکہ میرا اسکول پیلے رنگ کا تھا۔

3- جب اشرافیہ کا ہیلی کاپٹر آندھی طوفان کی طرح میرے اسکول کے اوپر سے نہایت نیچا اڑتا ہؤا گزرا اور دیگر بچوں کے ساتھ میں بھی اس کو قریب سے دیکھنے پیچھے بھاگا جو نزدیک ہی اشرافیہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں اترا، قریباً ایک گھنٹہ اس عجیب ہوائی جہاز کو دیکھ کر واپس اسکول پہنچے تو ماسٹر صاحب نے کچھ نہ کہا کیونکہ وہ بھی ہیلی کاپٹر دیکھ کر آئے تھے۔ 

4- جب اشرافیہ کے ملازم نے کریانہ کی دوکان پر گاڑی روکی تو دوکاندار نے فورآ ایک بوری اور چند دیگر اشیاء سے بھرے تھیلے اٹھا کر اس کی گاڑی میں رکھ دیئے، میں اپنی باری کا انتظار کرتا رہتا۔ 

5- جب اشرافیہ کے بیٹے کو کالج میں داخلہ مل گیا اور میں کوٹے پر داخلے کی لسٹ میں آخر دن تک انتظار کرتا رہا۔ 

6- جب اشرافیہ کی جانب سے سادگی کے ساتھ رہنے کی ہدایات کا ایک صفحہ اخبار میں پڑھتا رہا اور باقی اخبار میں ان کی شاہ خرچیوں کے مزے لیتا رہا۔ 

7- جب اشرافیہ کی بائیس لگژری گاڑیوں کے گزرنے کا انتظار کرتا رہا کیونکہ میری گاڑی کو مزید سینکڑوں گاڑیوں سمیت پولیس والے نے روکا ہؤا تھا۔ 

8- جب اشرافیہ کی اولاد کی شادی کی تقریب میں بائیس مختلف کھانے کھائے جا رہے تھے اور میں سو رشتے داروں کو کھانا کھلانے کی اجازت طلب کرنے کی سر توڑ کوششیں کرتا رہا۔ 

9- جب اشرافیہ نے قومی خزانے کھلے عام بیرونی ممالک منتقل کرنا شروع کر دئیے اور میں انکم ٹیکس آفس میں اپنے بنیادی ضروریات کے اثاثوں کی تفصیلات کی صفائیاں  پیش کرتا رہا۔ 

10- جب اشرافیہ اپنی سگریٹ کی فیکٹریاں لگاتی رہی اور میں ماچس کی تیلیوں پر ٹیکس دیتا رہا۔ 

ابھی بھی لمبا کش لگا کر ہنس رہا ہوں، اس سے زیادہ 

بدمعاشی کیا ہوگی ؟

ہماری زمین کے اوقات اور ہم

  بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہماری زمین ایک سیارہ ہے اور دیگر سیاروں کی مانند خلا میں معلق ہے اس کا محور 23.5  درجے پر جھکا ہؤا ہے ۔ محوری جھکاؤ ک...